امام عالی مقامؓ اور اہلبیت کی قربانیاں رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں : شکیل ورک

امام عالی مقامؓ اور اہلبیت کی قربانیاں رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں : شکیل ورک

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شکیل عطا ءاللہ ورک نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میدان کربلا میں یزیدی بیعت کی بجائے اپنی اوردیگر اہلبیت اطہارکی و رفقاءکی قربانیاں دیکر رہتی دنیا کے مسلمانوں کو پیغام دیا ہے کہ حق کی خاطر جان دےنے سے انسان مرتا نہیں، اپنے بیان میںچوہدری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ دہشت گردوں نے پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے لہذا دہشت گردوں کو شہید اور شہیدوں کو دہشت گرد کہنا اسلام کی توہین ہے پوری قوم یکجا ہو کر دہشت گردوںاوران کے حامیوں کو لگام دیں ورنہ وہ وقت دور نہیں جب دہشت گرد پوری قوم کو یرغمال بنا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقانیت کادرس صرف اور صرف سیرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا وہ واقعہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اسلام کے خوبصورت چہرے کو یزید نے پامال کرنے کی کوشش کی لیکن سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کو بچانے کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔

ای پیپر دی نیشن