جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری مرتضیٰ ورک نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں شہادت نوش کرکے ساری زندگی کیلئے امر ہو کر ایک تاریخ رقم کی۔ ان کی تعلیمات ہمیں صبر، برداشت، تحمل کا درس دیتی ہے۔ واقعہ کربلا حقیقت میں اسلام کی بقا کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے تاکہ کوئی بھی شرپسند اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ دہشت گردوں کا کوئی مسلک، مذہب اور دین نہیں لہٰذا ہمیں یزیدی قوتوں کی بجائے حسینیت کے پرچم کو بلند کرنا ہو گا۔
واقعہ کربلا اسلام کی بقاءکا ضامن ہے : مرتضیٰ ورک
واقعہ کربلا اسلام کی بقاءکا ضامن ہے : مرتضیٰ ورک
Nov 15, 2013