لاہور (پ ر) ریجنل بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن (آر بی ایس اے) کے زیر اہتمام یوم عاشور کے موقع پر عزاداروں کی مرہم پٹی کیلئے ابتدائی طبی امدادی کیمپس چوک نوری بلڈنگ‘ اسلام پورہ‘ رنگ محل‘ ماڈل ٹاﺅن میں لگائے جائیں گے۔ ابتدائی طبی امداد کے مین کیمپس کا باضابطہ افتتاح یوم عاشور 15 نومبر دوپہر 1 بجے چوک نوری بلڈنگ‘ اسلام پورہ میں ہو گا‘ جس میں صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی‘ سیکرٹری آر بی ایس اے راحت علی جعفری‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ سکاﺅٹ لیڈر مقصود چغتائی کے علاوہ جی سی یونیورسٹی‘ دیگر کالجز‘ سکولز اور اوپن گروپس کے بوائے سکاﺅٹس اور گرل گائیڈز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔