مریدکے ( نامہ نگار) ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے بابر بشیر و دیگر عملہ کے ہمراہ یوم عاشورہ کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی جان خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں دسویں یوم عاشورہ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔