اجنیانوالہ( نامہ نگار) واقعہ کربلا اورفلسفہ شہادت ہمیں صبر استقلال رواداری، امن و آتشی ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین ؓ نے ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار ماہرتعلیم چوہدری ریاض احمد کھارانے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی یزیدی فکر کے لوگ مختلف سازشیں کرکے پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کے مذموم عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ رہتی دنیا تک یزیدی فکر رکھنے والے لوگوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام حضرت امام حسین کی شہادت کا مہینہ ہے آج کے دور میں امام عالی مقام کی تعلیمات سے روشناس ہونا اور فلسفہ شہادت کو سمجھنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔ کیونکہ فلسفہ شہادت کو سمجھنے سے ہی اسلام کی بقاءہے۔