کربلا کی شہادتیں ہمیں حق و باطل کا فرق بتاتی ہیں : علامہ ناصر عباس

کربلا کی شہادتیں ہمیں حق و باطل کا فرق بتاتی ہیں : علامہ ناصر عباس

شرقپور( نامہ نگار) انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ خدیجةالکبری میں مجالس عزا ہوئی جس میں مختلف ذاکرین سید ساجد حسین نقوی سید تنویر امین نقوی ملک عرفان رکن علامہ ناصر عباس ملتان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ قربانی اورایثار کا مہینہ ہے نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کے شہادت ہمیں حق اور باطل کے درمیان فرق بتاتی ہے انہوں نے کہا کہ جو معرکہ کربلا میں ہوا اس میں نواسہ رسول نے صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ حق کی خاطر اگر جان بھی جاتی ہے توجائے لیکن باطل کے آگے کبھی نہ سر جھکانا بعد ازاں شبعیہ ذوالجناح برآمد ہوا مجالس کے بانی اور قیادت شبعیہ مرکز شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری ملک علی عباس نور نے کی۔

ای پیپر دی نیشن