سعودی عرب، غیر قانونی تارکین وطن رہائش گاہوں پر محصور‘شوقیہ فنکار بن گئے

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے اور بغیر قانونی تقاضے پورے کیے روزگار اختیار کرنے والوں کو دی گئی سات ماہ کی مہلت کے خاتمے کے بعد جاری کریک ڈاون سے متاثرہ نوجوانوں نے طنزیہ گیت تیار کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملازمت کیلیے سعودی عرب آنے والے یہ نوجوان ان دنوں اپنے ایک کمرے کی مشترکہ رہائش گاہ پر دن بھر دبکے بیٹھے رہتے ہیں، اسی دوران پانچ کے ٹولے نے اپنے اوپر بیتنے والی صورت حال اور حال دل اس گیت کی صورت سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔یوٹیوب پر غیر معمولی طور پر پاپولر ہونے والے اس طنزیہ گیت کو ابتک 1012065 افراد دیکھ اور سن چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن