انتخابی مہم میں لوٹی دولت نکلوانے کی باتیں کرنے والوں نے چپ سادھ لی: شیخ رشید

انتخابی مہم میں لوٹی دولت نکلوانے کی باتیں کرنے والوں نے چپ سادھ لی: شیخ رشید

لاہور (این این آئی + آئی این پی) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں دو روپے کی سستی روٹی کے نعرے لگانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی روٹی کی قیمت آٹھ روپے کر دی، انتخابی مہم کے دوران ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت حلق سے نکلوانے کی باتیں کرنے والوں نے آج چپ سادھ لی ہے‘ اگر بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوئے تو نہ صرف بھاری مینڈیٹ کا کچا چٹھہ کھل جائے گا بلکہ حکومت کی پانچ چھ ماہ کی کارکردگی بھی واضح ہو جائے گی۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ گڈ گورننس کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن حالات یہ ہیں کہ ٹماٹر اور پیاز گوشت سے مہنگا ہو گیا ہے، عوام آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ انہیں کن گناہوں کی سزا مل رہی ہے۔ عوام کے اندر جو لاوا پک رہا ہے اسے شعلہ مل گیا تو عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہو گا۔ بلدیاتی انتخابات میں جان بوجھ کر افراتفری کا سماں پیدا کیا گیا۔ بھاری مینڈیٹ والے جس سے خوفزدہ ہیں وہ ان کے چہروں سے صاف عیاں ہے۔ ملک کے بڑے ایوانوں میں جمہوریت پازیبیں پہن کر ناچ رہی ہے۔‘ فوج نے ملک کیلئے قربانیوں کا مینار کھڑا کر دیا مگر کچھ لوگ آج بھی فوج کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں‘ نواز شریف حکومت کی پالیسیاں انتخابی نعروں کی مکمل نفی کر رہی ہیں۔ ان کے دور حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی۔ لیڈر آف دی اپوزیشن کا رول صرف میں ادا کر رہا ہوں باقی اپوزیشن جیسی ہے سب کو نظر آ رہی ہے۔ نواز شریف کی اصل حکومت کا آغاز یکم جنوری 2014ءسے نئے آرمی چیف‘ نئے چیف جسٹس کے بعد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف مشکلات سے بچنا چاہتے ہیں تو پھر آرمی چیف کی تقرری پسند اور ناپسند کی بجائے میرٹ پر ہونی چاہئے۔ نیٹو سپلائی ضرور روکنی چاہئے، تحریک انصاف نے 20 نومبر کو نیٹو سپلائی روکی تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...