پاکستان آرمی نے آزاد کشمیر پولیس کمانڈوزکی تربیت شروع کر دی

پاکستان آرمی نے آزاد کشمیر پولیس کمانڈوزکی تربیت شروع کر دی

Nov 15, 2013

مظفر آباد (نوائے وقت نیوز) آزاد کشمیر پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان آرمی نے پولیس کمانڈوز کو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے۔پاک فوج کی مری ڈویژن نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں قائم بیٹل سکول میں اپنی حربی صلاحیتیں آزاد کشمیر پولیس کو منتقل کر کے پولیس کو دہشت گردی کے خلاف مزید فعال کرنا شروع کردیا ہے۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی ٹریننگ میں آزد کشمیر پولیس کے منتخب تین افسروں اور 50جوانو اں کو سخت ترین حالات میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور انسانوں کو محفوظ رکھنے کا گر سکھایا گیا ہے۔
آزاد کشمیر پولیس/تربیت

مزیدخبریں