شارجہ سائیکلنگ چیمپئن شپ، 6 رکنی قومی ٹیم 20 نومبرکو روانہ ہو گی

Nov 15, 2013

لاہور (سپو ر ٹس رپو رٹر)شارجہ ٹور انٹرنیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کا  6 رکنی دستی 20  نومبر کو شارجہ کے لئے روانہ ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن  کے سیکرٹری اظہر علی  شاہ کے مطابق  شارجہ ٹور سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا انتحاب ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے جس میں سوئی گیس، واپڈا اور پاکستان آرمی سمیت چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے  والے سائیکلیسٹس نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی حبیب اللہ صابر،نثار محمد کاسی ،نعمت  علی،محمد ساجد اور غلام عباس کیمپ کمانڈنٹ جاوید خان اور کوچ محمد شفیق کی زیر نگرانی پریکٹس کر رہے ہیں ۔واضح رہے شارجہ ٹور سائیکلنگ چیمپئن شپ 21 نومبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے 20  ممالک کے کھلاڑی شریک ہونگے۔

مزیدخبریں