جاپانی ایتھلیٹ نے 100 میٹر بندر دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے ایتھلیٹ کینی نے بندر کی طرح دوڑ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ انہوں نے دونوں ہاتھ پاؤں سے دوڑ کر 100 میٹر کا فاصلہ 16 سیکنڈ میں طے کیا۔ دس برس قبل افریقی بندر کو دوڑتا دیکھ کر یہ منفرد انداز اپنایا۔ ٹوکیو کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں انہوں نے اس نرالی انداز میں دوڑ کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس ریس میں 14 ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔ کینی نے 16 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے گنیز بک آف رورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...