ممبئی (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا لئے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55.2 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کرس گیل 11، پاؤل 48، ڈیوائن براوو 29، سیموئلز 19، چندرپال 25، ڈیو نارائن 21، ڈیرن سیمی صفر، شلنگ فورڈ صفر، ٹینو بیسٹ صفر اور گبرئیل ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رام دین 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوجھا نے 5، ایشون نے 3، کمار اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 157 رنز بنا لئے اور سکور برابر کرنے کیلئے مزید 25 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ مرلی وجے 43 اور شیکھر دھون 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ پارٹنرشپ میں 77 رنز بنے۔ پجارا 34 اور سچن ٹنڈولکر 38 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ شلنگ فورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔