دبئی (آئی این پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔ 14 فروری سے شروع ہونے والے میگاایونٹ کیلئے 15 لاکھ ٹکٹس دستیاب ہیں۔ 1992ء کے بعد آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ کی کی میزبانی کریں گے۔ 2015ء میں چودہ ٹیمیں شریک ہوں گی جس کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چودہ شہر کریں گے ،ہرشہرکوتین پول میچز کی میزبانی کاموقع ملے۔ورلڈ کپ کاافتتاحی میچ نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کافائنل میلبورن میں ہوگا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء کے 15 لاکھ ٹکٹس دستیاب
Nov 15, 2013