یزیدان وقت آج پھر مسلمانوں پر کربلا برپا کئے ہوئے ہیں: زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جب تک ہم شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدان وقت کو ظلم سے روکنے کے لئے میدان عمل میں نہیں آئیں گے امام حسین کی روح ہم سے کبھی خوش نہیں ہو گی نہ ہمارے حالات بدلیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ نواسہ  رسول نے ظلم کے خلاف عظیم قربانی دے کر مظلوموں کو زبان حوصلہ عطاء کیا اور قیامت تک اُمت مسلمہ کو یہ درس دیا کہ تمہاری جانوں سے زیادہ عزیز رسول اللہ ﷺکی شریعت ہے جب اس پر آنچ آنے لگے تو اپنی زندگیاں قربان کرکے بھی اس کا دفاع کرنا۔ آج ہم نے واقعہ کربلا کے اُس عظیم مقصد کو فراموش کردیا ہے جس کے لئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا آج وقت کے یزیدایک بار پھر مسلمانوں پرکربلا برپا کیے ہوئے ہیں کشمیر،فلسطین، عراق ،افغانستان،لیبیا، شام اور مصر میںمسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیںاور عالم اسلام کے حکمران مسلم اُمہ کے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ میں دو روزہ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مفتی تصدق حسین ،علامہ عارف حسین رضوی،رشید احمد رضوی،قاری عبدالرحمن ،مولانا سرفراز قادری اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...