اپوزیشن کا سینٹ اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن عاشورہ محرم کے بعد جمع کرانے کافیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن عاشورہ محرم کی تعطیلات کے بعد جمع کرانے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس کیلئے ریکوزیشن پر ابتدائی کام کر لیا ہے اجلاس طلب کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ریکوزیشن آئندہ ہفتے کے دوران جمع کرا دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے اپوزیشن نے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو صوبوں کے ساتھ مل کر نئی تاریخیں دینے کے فیصلے کے بعد اب کوئی نیا ایشو ڈھونڈا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اپوزیشن سید منور حسن کے متنازع بیان کو ریکوزیشن کے لئے بطور ایشو استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...