جموں‘ فرضی جھڑپ کیس‘ سی بی آئی نے پاکستان کو دو نعشوں کی شناخت کیلئے درخواست دے دی

Nov 15, 2013

نئی دہلی‘ سرینگر(آن لائن) بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے 2004ء میں فرضی جھڑپ کے دوران کشمیری خاتون عشرت جہاں کیساتھ شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت کیلئے پاکستان کو تحریری درخواست دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2004ء میں جموں میں ہونے والی فرضی جھڑپ کی تحقیقاتی ٹیم نے پاکستان کو جوڈیشل درخواست بھجوادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں میں ہونے والی اس جھڑپ میں مقامی خاتون عشرت جہاں کیساتھ مارے جانے والے تین میں سے دو نوجوانوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ لشکر طیبہ کے رکن ہیں۔ پاکستانی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ ان دو نوجوانوں کی نعشوں کو شناخت اور انہیں اپنا شہری تسلیم کرے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔  

مزیدخبریں