انقرہ (اے ایف پی) ترکی کی پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران خواتین ارکان کے ٹرائوزر پہننے پر پابندی ختم کر دی ہے اس سے پہلے خواتین کے سکارف اوڑھنے پر پابندی بھی ختم کی جا چکی ہے۔ ٹرائوزر پہننے پر پابندی کے خاتمے کے لئے گزشتہ روز اجلاس میں ایک تحریک پیش کی گئی جس کی حکمران جماعت کے ارکان کی جانب سے بھرپور تائید کی گئی قبل ازیں خواتین سکرٹس پہن کر اجلاس میں شرکت کر سکتی تھیں جس پر گزشتہ دنوں بعض خواتین ارکان نے شدید احتجاج کیا تھا۔ ترکی کی پارلیمنٹ میں خواتین ارکان کی تعداد 79 ہے۔