ایڈم تھامسن پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں: جماعت اسلامی

لاہور (ثناء نیوز) جماعت  اسلامی کے ترجمان نے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی فوج کے جماعت اسلامی کے بارے بیان کہ ’’سید منور حسن کے بارے میں فوج کا بیان جمہوریت کے لئے اچھا ہے‘‘  کو انتہائی غیر مناسب اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرا ر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کیا برطانیہ اپنی فوج کو کسی سیاسی جماعت سے جواب طلبی کرنے اور سیاسی بیان دینے کا حق دیتا ہے۔کسی کو  یہ حق نہیں پہنچتاکہ وہ پاکستان کو جمہوریت کا سبق دے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کو اس ملک کے سیاسی معاملات کے بارے میں اس طرح کے تبصرے کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کا اصل مسئلہ بیرونی مداخلت ہے حقیقی آزادی کے لیے امریکی اور برطانوی مداخلت سے نجات حاصل کی جائے۔   

ای پیپر دی نیشن