وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع  کر دیا، جلد ناموں کو حتمی شکل دے کر خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے مشاورت کے لئے بھجوائے جائیں گے، وزیراعظم کے کویتی وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیے میں خورشید شاہ کو چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے مشاورت کرنے کے لئے جلد خط لکھنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔  اس حوالے سے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ وزیراعظم تین نام خورشید شاہ کو بھیجیں گے۔ اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا تو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...