لاہور سے ملتان جاتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک ہارون سلطان کی گاڑی کا چالان، ڈرائیور کی انسپکٹر کو دھمکیاں

Nov 15, 2013

میاں چنوں (نامہ نگار) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ہارون سلطان بخاری کی گاڑی کا چالان کرنے پر موٹروے پولیس سے تلخ کلامی ہوئی اور ڈرائیور نے انسپکٹر کو دھمکیاں دیں۔ صوبائی وزیر کو لاہور سے ملتان جاتے ہوئے کچا کھوہ کے قریب اوور سپیڈ کی وجہ سے موٹروے پولیس نے روکا تو انہوں نے اپنا تعارف کرایا جبکہ ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔ موٹروے پولیس نے فون پر اگلی موبائل کو آگاہ کیا جنہوں نے گاڑی کو روک کر تیز رفتاری کے الزام میں 750 روپے جرمانہ عائد کر دیا جو صوبائی وزیر نے موقع پر ہی ادا کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ڈرائیور کی موٹروے انسپکٹر نصراللہ سے تلخ کلامی ہو گئی اور وہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا صوبائی وزیر نے چالان کی پرچی پھاڑ دی۔ 

مزیدخبریں