پیپلز پارٹی کو خیبر پی کے حکومت میںشامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شاہ محمود

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے خیبر پی کے میں پیپلز پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسکی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبر پی کے میں اپنی حکومت کو مستحکم رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کر رہی تھی جس پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کو صوبائی حکومت میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے، دونوں کی سیاست بھی مختلف ہے، پیپلز پارٹی کو خیبر پی کے حکومت میں شامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...