ریاض: غیر قانونی تارکین وطن کی پولیس سے جھڑپ ایک سوڈانی ہلاک، 17 زخمی

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن اور سعودی پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک سوڈانی ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض کے  جنوبی مقام منفوحا میں سوڈان سے تعلق رکھنے والے درجنوں غیر قانونی تارکین وطن نے اس وقت ہنگامہ شروع کردیا  جب ان کو علم ہوا کہ ان کی گرفتاری قریب ہے۔ ان تارکین وطن نے ہنگامہ آرائی کے دوران گاڑیوں اور املاک پر سنگ باری شروع کردی تاہم جلد ہی پولیس کی مداخلت سے حالات پر قابو پا لیا گیا اس دوران جھڑپ میں ایک سوڈانی ہلاک اور 17 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...