لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیرالدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کی سہولت کے لے چار بسیں دینے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ یہ بسیں رواں مالی سال کے دوران طلبہ کے زیر استعمال آجائیں گی جس سے ان کو کالج آنے جانے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گا- پرنسپل نے ادارے کے لئے بسیں فراہم کرنے پر فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی طرف سے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔