نیلم جہلم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 2016ءتک مکمل ہوگا: عابد شیر علی

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں آزاد پتن کے مقام پر 500 کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس ٹرانسمیشن لائن کو 969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل اور اسے قومی گرڈ میں شامل کرنے کےلئے جلدازجلد مکمل کیا جائیگا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ کی پالیسی ہے کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے۔ اسلئے اس ٹرانسمیشن لائن کو تین لاٹس میں تقسیم کر دیا ہے جو کہ 45 کلومیٹر طویل ہے، اسے مارچ 2016ءتک مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) کی مینجمنٹ کو اس اہم منصوبے پر تیزی سے کام کرنے پر سراہا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر طاہر محمود اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کےلئے پُرعزم ہے جبکہ کچھ سیاسی مخالفین دھرنے دے کر تمام ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ عوام سستی بجلی مہیا کرے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے۔ مزید برآں آئی این پی کے مطابق عابد شیر علی نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں پاکستان کوخودکفیل کرنا وزیراعظم میاں نواز شریف کا جرم ہے تو وہ یہ جرم ہزار بار کریں گے۔ عمران خان یوٹرن لینے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے،ماضی میں انہوں نے اتنے پینترے بدلے ہیں کہ قوم اب ان کے کسی الزام اور کسی مطالبے پر یقین کرنے کو تیار نہیں کیونکہ ان کا کوئی اعتبار نہیں ہے کہ وہ کب یوٹرن لیکر اپنے الزام اور مطالبات سے دستبردار ہوجائیں۔
عابد شیر علی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...