ججز نظربندی کیس: مشرف کو حاضری سے 22ویں مرتبہ استثنیٰ

Nov 15, 2014

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں ملزم مشرف کو 22 ویں مرتبہ استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کیلئے دائر کردہ درخواست پر بحث کی جائے گی۔ ملزم کے وکلاء نے عدالت میں مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہر سماعت پر سابق صدر کے وکلاء حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردیتے ہیں۔ سابق صدر کی حاضری سے مکمل استثنیٰ کی درخواست پر بحث کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے حاضری سے مکمل استثنیٰ کی درخواست کے فیصلے تک ملزم کے ضامنوں کو بھی حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔

مزیدخبریں