رائیونڈ: تبلیغی اجتماع میںکوئٹہ سے آئی ٹرین میں آتشزدگی، 2 بوگیاں خاکستر

رائے ونڈ ( نامہ نگار) رائے ونڈ ریلوے سٹیشن پر کھڑی تبلیغی اجتماع کی کوئٹہ سے آنے والی ٹرین میں آتشزدگی سے 2 بوگیاںجل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ 2 کو نقصان ہوا۔ سٹیشن پر لگائے گئے کیمپوں میںموجود تبلیغی جماعت کے خدمت گاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی جبکہ ریلوے فائربریگیڈ کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر باقی ڈبوں کو جلنے سے بچالیا۔ ٹرین کے ساتھ آنے والے کوئٹہ ریلوے پولیس کے حفاظتی اہلکار اس میں سورہے تھے جو کہ بروقت نکلنے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ آگ لگنے کے واقعہ کو تخریب کاری قرار دیا جارہا ہے جو کہ ریلوے پولیس رائے ونڈ کی غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ موقع پر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں میں وقفے وقفے سے آگ بھڑکتی رہی لیکن کوئی دھماکہ سنائی نہیں دیا۔ فرانزک لیب والوں کوٹرین کے ایک جلے ہوئے ڈبے سے پوری جلی ہوئی ماچس کی ڈبی ملی ہے۔ صبح ساڑھے سات بجے لگنے والی آگ پر ساڑھے دس بجے تک قابو پاپا گیا۔ پولیس نے ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی سخت کردی ہے۔ آئی این پی کے مطابق ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب جی ایم ریلوے جاوید انور نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 4 مختلف سٹیشنوں پر بوگیاں جلائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...