اسلام آباد (آن لائن) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت کی سرکاری کمپنیوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر اور تکمیل کیلئے ایک مشترکہ کمپنی قائم کرلی ہے جو 1800کلومیٹر طویل ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر اور آپریٹ پر کام کریگی۔ تاپی گیس پائپ لائن کیلئے مقرر لین دین کے مشیر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکمن گیس، افغان گیس انٹرپرائز، انٹر سٹیٹ گیس سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گیل (بھارت) اس کمپنی کے مساوی حصص کی مالک ہوں گی۔
مشترکہ کمپنی قائم
ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت کی سرکاری کمپنیوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مشترکہ کمپنی قائم کرلی
Nov 15, 2014