تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ+ ثناء نیوز) غذائی قلت کے باعث تھرپارکر میں میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے۔45 روز کے دوران قحط سالی کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور چھاچھرو کے مرکز صحت میں مزید ایک اور کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی اور مٹھی کے ہسپتال میں ایک بچہ دم توڑ گیا۔