زرداری کے خلاف ریفرنس گواہ اور ثبوت پیش کریں گے: نیب

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے سابق صدر زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس پر نیب دلائل دے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے ایس جے ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم پر نیب گواہ اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کردے گا۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ نیب کے پاس کسی بھی قسم کے دستاویزی ثبوت نہیں ہیں، اگر ایسا ہے تو انہیں سامنے لایا جائے۔ میرے موکل پر صرف فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے نہ وہ اس وقت وزیر تھے اور نہ ہی متعلقہ اتھارٹی، نیب معاملے کو جان بوجھ کر طول دے رہاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...