ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا، 7 کاریں، 20 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے سٹی رائیونڈکے علاقہ فرید ٹائون میں باقر علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 10 لاکھ روپے، ڈیفنس بی ایل بلاک کے رہا ئشی ارشد اقبال کے گھر سے7 لاکھ روپے، ستوکتلہ این ایف سی سوسائٹی کے رہائشی اسجد علی کے گھر سے 5 لاکھ روپے، سبزہ زارڈی بلاک میں منظورکے گھر سے4 لاکھ روپے، نواب ٹائون گلنار کالونی میں خورشید احمد کے گھر سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے نصیر آباد فیلکن کمپلیکس کے رہائشی عبدالقیوم کے گھر سے 12لاکھ روپے، شاہدرہ ٹائون جمیل پارک میں سوہنے شاہ کے گھر سے8لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس اے ایکس بلاک کے رہائشی نصیر کے گھر سے 7لاکھ روپے جبکہ سبزہ زار میاں مارکیٹ سید پور میں بابر کی دکان سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کر لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے کو ٹ لکھپت عابد مارکیٹ کے قریب سرور سے موٹر سا ئیکل، مو بائل فون اور ہزاروں روپے نقدی کاہنہ میں کلووالی حویلی کے قریب فرقان سے مو ٹر سائیکل، مو بائل فون اور8ہزار روپے  نقدی، لاری اڈہ کے علاقہ میں مینار پاکستان کے قریب روفی سے 19 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شادمان سے شاہدہ پروین، گارڈن ٹائون سے زوہیب، اقبال ٹائون سے خالد،گرین ٹائون سے عبداللہ، لیاقت آباد سے عقیل،غالب مارکیٹ سے اعجاز، فیصل ٹائون سے رومیل کی کاریں جبکہ اقبال ٹائون سے معظم، جوہر ٹائون سے اویس،فیکٹری ایریا سے شیخ ابوبکر، ڈیفنس اے سے طارق، ہربنس پورہ سے عمرخان، فیصل ٹائون سے صغیر، غالب مارکیٹ سے رانا فراز، لیاقت آباد سے راحیل اوراحمد نواز گل، کوٹ لکھپت سے نوید، کاہنہ سے اللہ دتہ، لاری اڈا سے اقبال، شاہدرہ سے اعجاز، اسلام پورہ سے مبشر، شاد باغ سے پرویز، مسلم ٹائون سے طارق، وحدت کالونی سے ریاض، ساندہ سے نوید، گلشن راوی سے زاہد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...