چونا منڈی کالج نے فائیو فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

Nov 15, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے ویمن ہاکی فائیو فیسٹیول کا ٹائٹل چونا منڈی کالج کی ٹیم نے جیت لیا۔ چونا منڈی کالج کی گرا¶نڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں میزبان ٹیم نے کنیئرڈ کالج کی ٹیم کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عائشہ زمان اور کومل نے دو دو گول سکور کئے جبکہ کنیئرڈ کالج کی جانب سے واحد گول اینی نے کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول تھے جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ ٹیم کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اولمپئن خواجہ جنید، طاہر زمان، دانش کلیم اور بابر عبداﷲ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں