بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) بہاولپور میں (ن) لیگی ایم پی اے خالد ججہ کے گھر سوئی گیس ٹیم نے چھاپہ مار کر میٹر اتار لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم پی اے کے کنکشن سے دس گھروں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی جو گیس ٹیم نے میٹر اتار کر بند کر دی لیکن مسلح افراد نے گیس کا میٹر زبردستی دوبارہ لگوا لیا۔ خالد ججہ کے مسلح افراد نے سوئی گیس ٹیم کو دھمکیاں بھی دیں۔