چنیوٹ+ لاہور (نامہ نگار+خصوصی رپورٹر ) وزیراعلیٰ شہبازشریف بھوآنہ گورنمنٹ کالج میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے بعد واپس جانے لگے تو سینکڑوں کی تعداد میں موجود متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن وزیراعلیٰ کی سکیورٹی نے انہیں پیچھے کر دیا وزیراعلیٰ وہاں سے چلے گئے جس پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا نمائندے کو بتایا کہ ان کے علاقوں میں ضلعی گورنمنٹ، منتخب اور پٹواریوں نے ملی بھگت سے اپنے چہیتوں کو رقوم دلوا رہے ہیں، حقدار محروم ہیں، جن لوگوں کے مکان اور فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں انہیں کچھ نہیں مل رہا اور جن کے مکانات مکمل طور پر ٹھیک ہیں اور متاثرہ علاقوں سے تعلق بھی نہیں رکھتے ان کومعاوضہ دیا جارہا ہے اس موقع پر متاثرین نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔دوسری جانب شہباز شریف نے چنیوٹ میں مالی امداد کی عدم ادائیگی کے باعث بعض سیلاب متاثرین کے احتجاج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔