لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج کے ریمارکس کے خلاف وکلا نے آج بروز ہفتہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔احمر حسین چیمہ وائس چیئرمین بنجاب بارکونسل اور طاہر نصراللہ وڑائچ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے اخبارات میں چھپنے والے جسٹس کاظم رضا شمسی لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس "نائی، دھوبی، موچی نے کالے کوٹ پہن رکھے ہیں، عدالتی اہلکاروں کے ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑا دینے چاہئیں، وکالت کو بدنام کیا جا رہا ہے" پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاضل جج اپنے ریمارکس کو واپس لیں۔