چٹا گانگ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم 374رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ سکندر رضا 82‘ہمیش مساکا ڈزا 81 اور ایلٹن چیگمبورا 88رنز بنا کر نمایاں رہے ۔زبیر حسین نے 5وکٹیں حاصل کیں ۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میںبغیر کسی نقصان کے 23رنز بناکر مجموعی طور پر 152رنز کی برتری حاصل کر لی ۔ میزبا ن ٹیم نے پہلی اننگز میں 503رنز بنائے تھے۔