دھرنوں کے پیچھے فوج نہیں، دھاندلی میں افتخار چوہدری، رمدے ملوث تھے: پرویز الٰہی

لاہور(ثناء نیوز)ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دھرنوں کے پیچھے فوج نہیں تھی، نواز شریف اور شہباز شریف نے ماڈل ٹائون اور اسلام آباد میں بے گناہ لوگ کیا فوج کے کہنے پر مارے، لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تو خود فوج کو بلوایا، انتخابی دھاندلی میں افتخار چودھری اور خلیل الرحمن رمدے ملوث تھے ۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام میں اپنے حقوق سے متعلق سیاسی شعور بیدار ہوا ہے آج ہر طرف گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔دریں اثناء ننکانہ سے سابق ارکان قومی اسمبلی شاہد منظور گل، خرم منور منج اور بلال ورک کے ہمراہ وفد سے گفتگو میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی اور عام و غریب آدمی کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے علاوہ بیرون ملک پاکستان کا نام بلند کرنے پر توجہ دی، اسی جذبہ کے تحت سکھوں کے مذہبی مرکز ننکانہ صاحب کو بین الاقوامی شہر کا درجہ دیا اور 2007ء میں ضلع میں انٹر نیشنل گورونانک یونیورسٹی کے قیام کا پلان بنایا۔

ای پیپر دی نیشن