لاہور: 6 سالہ بچے کیخلاف خواتین پر تشدد کا مقدمہ خارج، عدالت کی پولیس پر برہمی

Nov 15, 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال نے تھانہ شالیمار پولیس کی جانب سے چھ سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کو مقدمہ سے بری کرنے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے چھ سالہ بچے حسنین کے خلاف خواتین پر تشدد سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں حسنین اپنے بوڑھے والدین اور اپنے وکیل میاں کاشف ایڈووکیٹ کے ہمراہ اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کرانے عدالت میں پیش ہوا تو فاضل جج نے بچے کی عمر دیکھتے ہوئے ضمانت کی بجائے اسے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا جبکہ فاضل جج نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو جواب طلبی کیلئے اصالتاً طلب کر لیا۔

مزیدخبریں