پہلا ون ڈے :آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 32رنز سے شکست دیدی

پرتھ (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 32 رنز سے شکست دے کر سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے۔جارج بیلی نے 70رنز بناکر نمایاں رہے ۔ورنن فلینڈر نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 268رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 80رنز بنائے۔کولٹر نیل نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ کولٹرنیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوںٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن