اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کے خلاف کرپشن کیسز کو موخر کرنے کیلئے نوازشریف حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے۔حکومت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے 5 میگا کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے۔کچھ کیسز نیب کے پاس ہیں۔حکومت ان کیسوں پر اثر انداز ہونے سے معذروی کا اظہار کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزراء نے کیسز کو موخر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ہارڈ لائن اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کے رہنما ان کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انکے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی گئی تو وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گی۔