کراچی پولیس نے قائد آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے سات دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ ايڈيشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھيبو نے آپریشن کرنے والی ٹیم کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کر دیا

قائد آباد  کراچی  کی  شيرپاو کالونی میں پولیس  نے مخبر کی اطلاع پر  کارروائی کی ۔ ايس ايس پی راو انور  کی سربراہی میں پولیس ٹٰیم نے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ جہاں ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  پوليس کے مطابق ہلاک ہونے والوں ميں کالعدم تنظيم کا مقامي کمانڈر بھی شامل تھا۔جبکہ ملزموں کے دیگر  ساتھی فرارہو گئے ۔ ایس ایس پی راؤ انور کے مطابق ملزموں کی تلاش کے ليے سرچ آپريشن  جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا  دہشت گرد حساس اداروں اوررینجرزپرحملہ کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ ایڈیشنل آئی جی   غلام قادر تھیبو نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کیلئے پانچ لاکھ روپےانعام کا اعلان کر دیا

ای پیپر دی نیشن