افغان صدر اشرف غنی نے اسلام آباد میں مختلف سیاسی راہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

Nov 15, 2014 | 15:15

افغان صدر اشرف عنی سے اسلام آباد میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ،آفتاب شیر پاو،محمود اچکزئی ،شیریں رحمان ،فرحت اللہ بابر،فیصل کریم کنڈی نے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں پاک افغان تعلقات خطے کی مجموعی صورت حال اور امن وامان کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے اس موقع پر اسفند یا ولی اور دیگر رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر دونوں ملکوں میں قیام امن کے لیے کوششوں کو جاری رکھیں گئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی اپوزیشن رہنماوں نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے مستقبل میں دونوں ملکوں کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی

مزیدخبریں