چودھری نثارعلی خان نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کے ورانٹ گرفتاری پولیس نےنہیں بلکہ عدالت نے جاری کیے ہیں،عدالت کسی صوبے کے وزیر اعلیٰ کے خلاف کیس رجسٹرڈ نہیں کر سکتی،انہوں نےواضح کیا کہ یہ کیسز واپس نہیں لیے جائیں گے ،طاہر القادری سےحکومت نے کوئی ڈیل نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے جلسےمیں رکاوٹ ڈالنےکا بھی کوئی ارادہ نہیں ،تیس نومبر کو ڈی چوک میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج کی خدمات حاصل ہوں گی۔چودھری نثارنےمزید کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کاحتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے لیکن یہ پی ٹی آئی کی سنجیدگی پر منحصرہے،
وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نےکہاہےکہ عمران خان اور طاہرالقادری کوگرفتارکرنےکا کوئی ارادہ نہیں حکومت نےتیس نومبرکوپی ٹی آئی کےجلسے کےلیےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کرلیے۔
Nov 15, 2014 | 18:20