اسلام آباد پولیس نےتیس نومبرکو پی ٹی آئی کےجلسے کے پیش نظر ایک ہزار ایف سی اہلکاروں کی خدمات مانگ لیں،پنجاب پولیس کی نفری بھی منگوائی جائےگی ۔

تحریک انصاف نےتیس نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنے کے مقام پرایک بڑے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور دعوٰی کیا ہے کہ  ملک بھر سے لاکھوں لوگ اس جلسے میں شرکت کریں گے۔جلسے کےپیش نظر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کوبہتر بنانےکےلیےایف سی  کے ایک ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگ لی ہیں جبکہ پنجاب سے مزید نفری کو بھی بلوایا جا رہا ہے،ڈی چوک کوجانے والےایک راستےکےعلاوہ باقی راستوں کوکنٹینرز لگا کرسیل کیا گیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن