تہران (آئی اےن پی) اےرانی سرحدی گارڈز کے کمانڈر برےگےڈئر جنرل قاسم رضاعی نے پاکستان اور افغانستان کو خبردار کےا ہے کہ وہ منشےات کی سمگلنگ کو روکنے کےلئے اےران کے ساتھ سرحدوں پر سکیورٹی کے عملی اقدامات کرےں۔ ”فارس نےوز“کے مطابق برےگےڈئر جنرل قاسم رضاعی نے کہا کہ جب سے منشےات سمگلرپاکستان اور افغانستان سے اےرانی سرحد پار کرکے آنا شروع ہوئے ہےں ہم نے دونوں ممالک کے سرحدی حکام کے سامنے سرکاری طور پر احتجا ج رےکارڈ کراتے ہوئے منشےات کی سمگلنگ کو روکنے کےلئے سنجےدہ اقدامات کرنے پر زور دےا ہے۔ انٹےلی جنس اطلاعات پر ہم نے زاہدان (سےستان اور بلوچستان) مےں سرحدی محافظوں کو منشےات کی سمگلنگ کے مسلح گروہ کے بارے مےں معلومات فراہم کردی ہےں۔ مشرقی خطے کے بارڈر گارڈز درحقےقت پاکستان اور اےران کی سرحدوں کی سکیورٹی کے انچارج ہےں لےکن بدقسمتی سے ہم پاکستان کی جانب سے غفلت کا شکار ہےں۔ گزشتہ سال منشےات سمگلروں اور دہشتگردوں کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے 70 واقعات رونما ہوئے جب بھی ےہ جھڑپےں ہوئی ہےں پاکستان اس کا ذمہ دار پاےا گےاہے۔
قاسم رضاعی