داتا دربار انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں 22 سالہ ملزم ہلاک

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ داتا دربار انوسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست 22سالہ ملزم دم توڑ گیا نوجوان کو مبینہ طور پر پولیس تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کیا گیا ورثاء کے احتجاج پر سی سی پی او نے انکوئرای کا حکم دے دیا ہے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر تشدد نہیں کیا گیا نوجوان کی ہلاکت پر اس کے ورثاء دھاڑے مار کر روتے رہے معلوم ہو اہے کہ تھانہ داتا دربار انوسٹی گیشن پولیس22سالہ ایم جواد نامی شخص کو حراست میں لیا اور اس سے مختلف مقدمات کے متعلق تفتیش کی اور دوران تفتیش مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں نامزد تھا ملزم کا گذشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ لیا اور اسے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران اچانک وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...