365 سے زائد لگژری آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا جائیگا

اسلام آباد (عترت جعفری) 365 سے زائد لگژری آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے‘ چین سے آنے والے بعض آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور بعض عمومی اشیاء پر ڈیوٹیز میں اضافہ کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے کے ابتدائی دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے اور اب اس کی ضابطہ کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔آئندہ ہفتے کے دوران جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے نتیجے میں چاکلیٹ‘ سگریٹ‘ فریج‘ ائرکنڈیشنر‘ کھانے پینے کی درآمدی مہربند اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔سیمنٹ بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...