لاہور ( نمائندہ سپورٹس ) ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی عمر اکمل کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پی سی بی سے عمر اکمل کو مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے اور پی سی بی سے بھی کلین چٹ بھی مل سکتی ہے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور پی سی بی معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی تھی۔