لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان مےں تعےنات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگرےٹ اےنڈرسن نے کہا ہے کہ پاکستان مےں کرکٹ سمےت تمام کھےلوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہےں آسٹر ےلوی کرکٹ ٹےم کا پاکستان آنے کا انحصار آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ہے ۔ تقرےب مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹرےلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم کھےلوں سے پےار کرنے والی قوم ہے، پاکستان مےں سکےورٹی کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے اور امےد ہے کہ آنے والے وقت مےں اس مےں مزےد بہتری آئے گی ہم پاکستان مےں کرکٹ سمےت تمام کھےلوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہےں مارگرےٹ اےنڈرسن نے کہا کہ آسٹرےلےن کرکٹ ٹےم کا پاکستان آنے کا انحصار انٹرنےشنل کرکٹ کونسل کی اجازت سے مشروط ہے ٹےم کا پاکستان آنے کا حتمی فےصلہ آسٹرےلےن کرکٹ بورڈ کا اختےار ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ہے : مارگریٹ اینڈرسن
Nov 15, 2015