خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں:صاحبہ

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی ریمبو کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا ‘ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں۔
خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن