خیبر پی کے‘ حالیہ 3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا 17ہزار والدین کا قطرے پلانے سے انکار

Nov 15, 2015

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا میں حالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 90 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، مہم کے دوران 54لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 45لاکھ 88ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں 17ہزار والدین انکاری رہے جبکہ ایک لاکھ بچے گھروں میں موجود نہیں تھے۔

مزیدخبریں